Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان کے مفاد پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے، حنیف عباسی

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفاد پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلیک میلنگ کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ اور وفاق بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم کے شعبے کو مضبوط کیا گیا۔ اور وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔ پاکستان کے مفاد پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیتں ناپید ہوچکی ہیں۔ جبکہ ملک میں مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

ریلوے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اور جنگی بنیادوں پر ریلوے کی ترقی کے لیے کام جاری ہے۔ ریلوے اسپتالوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر کام شروع کر دیا ہے۔

Related posts

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں 23ہزار 456 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں، تفصیلات سینٹ میں پیش

Mobeera Fatima

بھارت نے مختلف مقامات پر 12 ڈرون بھیجے، جنہیں ناکارہ بنا دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

Mobeera Fatima

گوجرانوالہ ، آٹے کا 15 کلو والا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا

Mobeera Fatima

Leave a Comment