Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آرمی چیف کا جرمنی کا دورہ،سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن وزارت دفاع میں چیف آف ڈیفنس نے آرمی چیف کااستقبال کیا ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو جرمن مسلح افواج نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور جرمن آرمی کے سربراہ کے درمیان ملاقات ہوئی ،آرمی چیف نے جرمن آرمی کامبیٹ ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

آرمی چیف کو سینٹر کے مختلف پہلوؤں اور افواج کو دی جانےوالی تربیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی ،سید عاصم منیر نے جرمن وفاقی چانسلر کے خارجہ پالیسی اور سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات کی۔

سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،جرمن قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور خطے میں امن کیلئے پاک فوج کے کردارکا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جرمن آرمڈفورسز کمانڈاینڈ اسٹاف کالج ہیمبرگ کا بھی دورہ کریں گے۔

Related posts

سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانیوالوں سے رقم تین اقساط میں لینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

گیس بلوں میں کونیکل بیفل چارجز اوگرا کی منظوری سے شامل کئے ،سوئی سدرن

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا سے پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو واپس جانے کی ہدایت

Mobeera Fatima

Leave a Comment