Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہمیں دہرے نظام تعلیم کو ختم کرنا ہو گا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قومی سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہمیں دہرے نظام تعلیم کو ختم کرنا ہوگا، تعلیمی نظام کوسیرت النبیﷺ کی روشنی میں مرتب کرکے اس کے نصاب میں سیرت النبیﷺ کا زیادہ تذکرہ ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ علم وتقویٰ سے مزین لوگوں کوہی قرب الہی نصیب ہوتا ہے، نوجوانوں کی اخلاقی تربیت بہت ضروری ہے، نوجوانوں کی اخلاقی تربیت ہمار امشن ہونا چاہیے۔

انہوں نے اہل اسلام کو 12 ربیع الاول کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لیے انتہائی اہم اور مبارک دن ہے، اسلام میں تعلیم کی بہت اہمیت ہے، علم کا حصول دینی فرض ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ علم ہی وہ روشنی ہے جو ہدایت کی راہ دکھا تی ہے، علم کا حصول ہی قوموں کا مستقبل سنوارتا ہے، آپﷺ پر نازل پہلی وحی میں تعلیم کی فضیلت،اہمیت واضح کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آج کادن مسلمانوں کے لیے بہت خوشی کادن ہے،انہوں نے سیرت النبی ؐ میں شرکت کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا، پاکستان کے تعلیم کے شعبے میں چیلنجز کاسامنا ہے،سوشل میڈیا پر اخلاقی گراوٹ کاخاتمہ ضروری ہے،ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام تعلیم کااہم پہلو معاشرتی انصاف ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،جب بھی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا چھپے ہوئے ہاتھوں نے نقصان پہنچایا۔

Related posts

بمباری سے 63 فلسطینی شہید ، اسرائیل کا گولان کی پہاڑیوں پر یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان

Mobeera Fatima

راجہ پرویز اشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش

admin

عوام اٹھ کھڑے ہوں ، انتخابات نظر آ رہے ہیں ، عمر ایوب

admin

Leave a Comment