Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہم پہلگا م واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کر رہا، بھارت مشترکہ تحقیقات چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہو سکتا ہے ہم اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر پہلگام واقعے کو اٹھائیں، قابض بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو روک نہیں پا رہی ہے۔

بھارت کی روش خطے کو خطرے سے دوچار کر رہی ہے، مشیر سیاسی امور نے کہا کہ پہلگام واقعے کو جس طرح بھارت نے رپورٹ کیا اس پر ہمیں شک ہے، پہلگام واقعے کے بعدسب سے پہلے بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا۔

Related posts

بجٹ ایک مرتبہ پھر صرف دکھانے کیلئے ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کو 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 31 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment