Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر قتل کی دھمکیاں ملیں ، سائمن ڈول

سابق کیوی کرکٹر و کمنٹیٹر سائمن ڈول نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

کرک بز کو دیئے گئے انٹرویو میں سائمن ڈول نے بتایا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے ایڈیشن کے آغاز میں ویرات کوہلی کو اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوہلی کے بارے میں ہزار اچھی باتیں کروں لیکن ایک منفی بات کرنے پر مجھے لوگ جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں، جو ایک منفی پہلو ہے، یہ شرم کی بات ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں سائمن ڈول نے نے بابراعظم کے اسٹرائیک ریٹ کی تعریف کی تھی جبکہ گزشتہ ایڈیشن میں انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان پر تنقید کی تھی ۔

Related posts

دل تو کرتا ہے ہر دن سنچری کی جائے لیکن ایسا ہوتا نہیں، سعود شکیل

Mobeera Fatima

وہاب ریاض نے الزامات لگانے والے صحافی کو لیگل نوٹس بھیج دیا

Mobeera Fatima

ورلڈ کپ کیلئے تمام چیزیں سیٹ ہیں، کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں، فخر زمان

admin

Leave a Comment