Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سبزیوں کی قیمتیں گزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں ، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سبزیوں کی قیمتیں گزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی قیمتوں میں سو فیصد تک کمی ہوئی ہے،پنجاب میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

لاہور میں درجہ اول کے آلو 70 روپے ،درجہ دوئم کے آلو 60 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں،تین ماہ قبل 250 روپے کلو فروخت ہونے والا پیاز آج 100 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

درجہ اول کے ٹماٹر 37 سے 40 روپے کلو اور درجہ دوئم کے ٹماٹر 30 سے 35 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں،400 روپے کلو والی بھنڈی 150 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔

گرمی بڑھنے سے لیموں کی طلب میں اضافہ ہوا اس لیے قیمت بڑھ گئی ہے،لیموں کا جیسے ہی نیا سیزن آئے گا قیمتیں بھی کم ہو جائیں گی۔

وزیراعلی مریم نواز کی ذاتی دلچسپی سے سبزیوں کی قیمتیں کم ہورہی ہیں،مریم نواز نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو قیمتیں کنٹرول کےلیے متحرک کیا ہے۔

مریم نواز ہفتے میں ایک مرتبہ لازمی پرائس کنٹرول پر میٹنگ کرتی ہیں،صوبے بھر کے ڈی سی،اے سی اور کمشنر پرائس کنٹرول کے لیے روزانہ مارکیٹوں کے وزٹ کرتے ہیں۔

کوشش ہے عید الاضحی پر بھی سبز مصالحہ جات کی قیمتوں کو ایسے ہی برقرار رکھا جائے۔

Related posts

مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

بینچ کی عدم دستیابی ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس ڈی لسٹ کر دیا

admin

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment