Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکی سینیٹر کوری بُکر نے مسلسل 24 گھنٹوں سے زائد تقریر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

امریکی سینیٹر کوری بُکر نے مسلسل 24 گھنٹوں سے زائد تقریر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکہ کے ڈیموکریٹک سینیٹر اور صدارتی امیدوار بننے کے سابق خواہش مند کوری بُوکر نے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر ایک طویل ترین تقریر کی۔

یہ تقریر 31 مارچ کو شام 7 بجے شروع ہوئی اور اگلے دن رات گئے تک جاری رہی، سینیٹر کوری بُکرنے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات اور فیصلوں پرسخت تنقید کی۔

ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے سینیٹر کوری بُکر نے تقریر کا آغاز کیا تو انہوں نے کہا کہ جب تک جسمانی طور پر قابل ہوں تقریر جاری رکھوں گا۔

ان سے قبل 24 گھنٹے18 منٹ طویل ترین تقریر کا ریکارڈ سٹرام تھرمنڈ کا تھا، سٹرام تھرمنڈنے 1957 میں امریکی سینیٹ میں طویل ترین تقریر کا ریکارڈ بنایا تھا۔

Related posts

امریکی ویزا کے جائزہ کاعمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

Mobeera Fatima

معروف شیف ناہید انصاری انتقال کر گئیں

Mobeera Fatima

حب، مسافر کوچ اور 2 پک اپ گاڑیوں میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment