Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکی صدر نے وینزویلا کے بعد کولمبیا میں کارروائی کا اشارہ دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے بعد کولمبیا میں کارروائی کا اشارہ دے دیا۔

فلوریڈا سے واشنگٹن واپسی پرامریکی صدر ٹرمپ نے طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے کولمبیا میں ممکنہ کارروائی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ کولمبیا ایک بیمار آدمی چلا رہاہے، وہ زیادہ عرصے تک یہ کام نہیں کر سکے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں ”آپریشن کولمبیا“ کا نام پسند ہے، انہوں نے واضح کیا کہ وینزویلا میں ابھی حلف اٹھانے والوں سے معاملات طے کیے جا رہے ہیں جبکہ دوسرے حملے کے لیے بھی تیاری موجود ہے لیکن لگتا ہے کہ اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس وقت ان کی توجہ انتخابات کے بجائے وینزویلا کی صورتحال کو درست کرنے پر زیادہ ہے۔ ان کے مطابق وینزویلا میں انتخابات مناسب وقت پر کرائے جائیں گے۔

Related posts

امریکہ، مسئلہ کشمیرحل کئے بغیر امن ممکن نہیں، پاکستانی سفیر

Mobeera Fatima

وینزویلا کیخلاف امریکی فوجی کارروائی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، یو این سیکرٹری جنرل

Mobeera Fatima

نئی دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment