Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران کے خلاف جنگ کچھ وقت لے سکتی ہے مگر برسوں نہیں چلے گی، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ “کچھ وقت” لے سکتی ہے، تاہم یہ برسوں پر محیط نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی لامتناہی جنگ نہیں ہے۔ فاکس نیوز کے پروگرام “ہینیٹی” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “میں نے کہا تھا کہ یہ تیز اور فیصلہ کن ہو سکتی ہے۔ اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، مگر یہ برسوں نہیں چلے گی۔”

امریکی صدر ٹرمپ نے ابتدائی طور پر اس جنگ کا دورانیہ چار سے پانچ ہفتے بتایا تھا، تاہم بعد میں انہوں نے عندیہ دیا کہ یہ زیادہ طویل بھی ہو سکتی ہے۔ حالیہ بیانات میں ٹرمپ نے کہا کہ کارروائی کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا اور اس کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام کو ناکام بنانا ہے، جس کی تہران تردید کرتا ہے۔

نیتن یاہو نے اس جنگ کو مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے ایک ممکنہ موقع کے طور پر بھی پیش کیا اور کہا کہ اس سے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

Related posts

اسرائیلی و امریکی بمباری میں ایران کے مشہور فلمی ہدایت کار کا گھر بھی نشانہ بن گیا

Mobeera Fatima

فرانس کے لوور میوزیم سے اربوں کے شاہی زیورات چرانے کے الزام میں مزید 4 افراد گرفتار

Mobeera Fatima

ایران میں 5.7 شدت کا زلزلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment