Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

73 سالہ بزرگ سیاستدان کی نوجوان لیڈر کے پیرچھونے کی ویڈیو نے کھلبلی مچا دی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 73 سالہ تین بار کے سابق ایم ایل اے دیوندر کمار جین کی 31 سالہ نوجوان لیڈر کے پیر چھونے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کر دیا ہے۔

ویڈیو 11 سیکنڈ کا ہے اور نیشنل اسکول گیمز کے دوران اسٹیڈیم میں ریکارڈ کیا گیا، جو جین کے سالگرہ کے موقع پر فلمایا گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیوندر کمار جین سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں اور مہا آریامن سندیا اور دیگر افراد کے ساتھ جشن منا رہے ہیں۔

کیک کاٹنے کے بعد جین جھک کر مہا آریامن کے پاؤں چھوتے ہیں، جو بعد میں سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان تنازع کا باعث بنا۔

Related posts

اسرائیل یا امریکہ نے حملہ کیا تو طاقت سے جواب دیا جائے گا، ایرانی وزیر دفاع

Mobeera Fatima

وینزویلا کے صدر کے بیٹے کا نیشنل اسمبلی میں جذباتی اور دھماکا خیز خطاب

Mobeera Fatima

یمن کےساحل کےقریب کشتی ڈوب گئی،27 تارکین وطن ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment