Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صیہونیت انسانیت کیلئے خطرہ ہے، بڑی طاقتیں صیہونیت کی یرغمال ہیں۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ معاہدے پر رضا مندی کے باوجود ایران پر جنگ مسلط کی گئی ، اسرائیل کے قائم ہونے سے لیکر آج تک اسلامی دنیا پر جو بھی جنگیں مسلط ہوئیں انکے پیچھے صیہونی سوچ اور ریاست کارفرما نظر آئیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت اور ہماری افواج کا لوہا دنیا میں مانا جاتا ہے، ہمارے شہداء اور غازیوں کا احسان ہے کہ ہماری خود مختاری محفوظ ہے، ان لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں ایٹمی طاقت بنایا۔

Related posts

انسانی اسمگلنگ اور بیرون ملک بھیک مانگنے پر 3 سے 10 سال قید ہو گی ، سینٹ سے بل منظور

Mobeera Fatima

پی آئی اے نے دو انٹرنیشنل روٹس پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

الیکشن کمیشن کی اپیل منظور ، ٹریبونلز تشکیل پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم

Mobeera Fatima

Leave a Comment