Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عمران خان پمز میں طبی معائنہ کے بعد واپس جیل منتقل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پمز میں طبی معائنہ کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی۔ میڈیکل پراسس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی حاصل کی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ رات خصوصی سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز لے جایا گیا جہاں عمران خان  کی آنکھوں، دانت اور دیگر حوالے سے چیک اپ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کا معمول کا طبی معائنہ تھا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی کو طبی معائنہ کے بعد منگل کی صبح سویرے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

Related posts

سی ڈی اے کے 56 ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں ، گرفتاریوں کا امکان

Mobeera Fatima

پیٹرول صارفین کو جمعہ کا شدت سے انتظار، قیمتوں میں کمی کی امیدیں بڑھ گئیں

Mobeera Fatima

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی اہم منظوریوں کی بارش، خیبرپختونخوا کیلئے مزید 50 ہزار میٹرک ٹن گندم منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment