Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

معروف عالم دین اور جامعہ اشرفیہ کے مہتمم انتقال کر گئے

لاہور: جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی انتقال کر گئے۔

مرحوم طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر جامعہ اشرفیہ میں ادا کی جائے گی۔

مولانا فضل الرحیم اشرفی پاکستان کے بڑے مذہبی ادارے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم تھے اور قرآن بورڈ کے چیئرمین اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست تھے اس کے علاوہ وہ کئی دینی کتابوں کے مصنف تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحیم اشرفی کا انتقال علمی حلقوں کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ اور دیگر نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی ، رویت ہلاک ریسرچ کونسل

Mobeera Fatima

بھارت کا افغانستان کیساتھ ملکر پاکستان کیخلاف ڈس انفارمیشن کا خطرناک منصوبہ بے نقاب

Mobeera Fatima

وزیراعلیٰ پنجاب کا نواز شریف آئی ٹی سٹی 10 سال کیلئے ٹیکس فری کرنے کا اعلان

admin

Leave a Comment