Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سعودی عرب کو ایف 35 طیاروں کی فروخت، امریکا نے منظوری دے دی

امریکا نے سعودی عرب کو جدید ایف-35 لڑاکا طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی، معاہدے کی مجموعی مالیت 24.3 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کو 48 ایف-35 لائٹننگ ٹو لڑاکا طیارے فراہم کیے جائیں گے جبکہ پیکیج میں 49 پراٹ اینڈ وٹنی انجنز، کمیونیکیشن آلات، اسپیئر پارٹس، تربیت اور دیگر معاون سامان بھی شامل ہوگا۔

رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مجوزہ دفاعی فروخت سعودی عرب کی سلامتی مضبوط بنانے اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافے میں معاون ہوگی۔ امریکی حکام کے مطابق اس سازوسامان اور معاونت کی فروخت خطے میں فوجی توازن کو تبدیل نہیں کرے گی۔

رائٹرز کے مطابق ایف-35 طیاروں کی مجوزہ فروخت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب مشرق وسطیٰ کی جنگ کے پھیلاؤ کے باعث خطے میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی خطرات سے دوچار ہے۔

Related posts

انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 8 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

جمائما نے کیمرون اوریلی سے شادی کی تصاویر شیئر کر دیں

Mobeera Fatima

سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment