Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سعودی عرب، طائف میں حوثی ڈرون حملہ ناکام، ملبہ گرنے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی زخمی

سعودی عرب کے شہر طائف میں فضا میں تباہ کیے گئے ایک ڈرون کا ملبہ گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

بی بی سی کے مطابق سعودی محکمہ شہری دفاع (سول ڈیفنس) نے بتایا کہ ڈرون کو فضا میں تباہ کیا گیا تاہم اس کا ملبہ طائف شہرمیں گرنے سے جانی و مالی نقصان ہوا۔

محکمہ شہری دفاع نے اپنے ’ایکس اکاؤنٹ پر واقعے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملبہ گرنے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی (SPA) نے دعویٰ کیا ہے کہ فضا میں تباہ کیا گیا ڈرون حوثیوں کی جانب سے داغا گیا تھا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والا شخص یمنی شہری ہے جبکہ زخمی ہونے والے دو افراد میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔پاکستانی شہری کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ دوسرے زخمی کی قومیت سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

 

Related posts

اسپین میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 150 ہو گئی ، 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان

Mobeera Fatima

امریکا میں ویزا فری انٹری، قطر پہلا خلیجی ملک بن گیا

Mobeera Fatima

اسرائیل یا امریکہ نے حملہ کیا تو طاقت سے جواب دیا جائے گا، ایرانی وزیر دفاع

Mobeera Fatima

Leave a Comment