Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ترک فوج اسرائیل میں داخل ہوسکتی ہے، صدر ایردوان کی دھمکی

ترک صدر رجب طیب اردوان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کی فوج فلسطینیوں کی مدد کے لیے اسرائیل میں داخل ہوسکتی ہے۔

گزشتہ روز پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے ترک دفاعی صنعت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ اسرائیل فلسطین میں جارحیت نہ کرسکے۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ترک فوج نگورنو کاراباخ اور لیبیا میں داخل ہوئی۔ ہوسکتا ہے کہ اسرائیل میں بھی ہمیں ایسا ہی کرنا پڑے، ہمارے پاس ایسا نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مضبوط رہنا ہوگا تاکہ ہم یہ قدم اٹھا سکیں۔

ترک صدر کے خطاب پر ردِ عمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ اردوان صدام حسین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ انہیں صرف یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہاں کیا ہوا تھا اور وہ کیسے ختم ہوا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے اور اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔ صرف یہی نہیں ترک صدر وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ہٹلر قرار دے چکے ہیں۔

Related posts

تین دن میں مرغی کا گوشت 26 روپے سستا

Mobeera Fatima

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

چین نے پاکستان میں لائٹ اپ گوادر منصوبے کا آغاز کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment