Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ٹرمپ کا انجام بھی فرعون اور نمرود جیسے ظالم حکمرانوں جیسا ہوگا، آیت اللہ علی خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے ظالم حکمران عروج اور غرور کے نشے میں ہی اپنے زوال کی بنیاد رکھ دیتے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ شدید غرور میں مبتلا ہیں، اور تاریخ گواہ ہے کہ طاقت اور تکبر کے زعم میں مبتلا حکمران زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم اور گھمنڈ ہمیشہ انجام کار تباہی پر منتج ہوتے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کا انجام بھی فرعون اور نمرود جیسے ظالم حکمرانوں جیسا ہوگا، جنہیں تاریخ میں عبرت کا نشان بنا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے حکمران وقتی طور پر طاقتور نظر آتے ہیں مگر بالآخر اپنے انجام کو پہنچتے ہیں۔

دوسری طرف فلوریڈا سے واشنگٹن واپسی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں فوجی کارروائی سمیت مختلف آپشن پر غور کر رہے ہیں۔

Related posts

امریکی صدارتی انتخاب، تاریخ کی مہنگی ترین انتخابی مہم

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے 4 مرتبہ فون کیا ، مودی نے ایک کال بھی نہیں اٹھائی ، جرمن اخبار کا دعویٰ

Mobeera Fatima

نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کیلئے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں: ترک صدر

Mobeera Fatima

Leave a Comment