Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خیبرپختونخوا، محکمہ ایکسائز کا منفرد نمبر پلیٹس کے بارے میں اہم اعلان

پشاور: خیبر پختونخوا میں محکمہ ایکسائز نے اسپیشلائزڈ منفرد نمبر پلیٹس کے اجراء کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق ان خصوصی نمبر پلیٹس کی بولی 27 جنوری کو پشاور میں منعقد کی جائے گی، نمبر پلیٹس قبیلوں کے نام سے بھی نیلام کی جائیں گی۔

محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ یہ نمبر پلیٹس مختلف قبائل اور معروف ناموں سے منسوب ہوں گی جن میں وزیرون، محسودون، خٹک ون اور مہمندون شامل ہیں، اس کے علاوہ خان، گنڈا پور، درانی، کنڈی، سواتی، ارباب، خلیل، آفریدی اور یوسفزئی ون کے نام سے بھی نمبر پلیٹس نیلام کی جائیں گی۔

محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ایبٹ آباد، کوہاٹ اور بنوں کے نام سے بھی خصوصی نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی، منفرد نمبر پلیٹ کے لیے بولی کی بنیادی رقم 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

پاکستان کی غیر ملکی حکومتوں کو اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنے کی ہدایت

Mobeera Fatima

اپوزیشن کو اپنی ترامیم لانی چاہئیں ، مولانا فضل الرحمن کا پی ٹی آئی کو مشورہ

Mobeera Fatima

سوئس پاکستانی نژاد سعدیہ زاہدی انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر جنرل مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment