Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایرانی اداکارہ کو غیرمناسب پیغامات بھیجنے پر اہلیہ نے میکرون کو تھپڑ مارا، نئی کتاب میں تہلکہ خیز انکشاف

پیرس: میکرون سے متعلق ایک کتاب میں کہا گیا ہے کہ ایرانی اداکارہ کو غیرمناسب پیغامات بھیجنے پر اہلیہ نے میکرون کو تھپڑ مارا۔

فرانس کے صدر میکرون سے متعلق ایک نئی سیاسی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی نژاد فرانسیسی اداکارہ گلشفتے فرہانی کو بھیجے گئے نجی پیغامات پر ان کی اہلیہ شدید برہم ہوگئی تھیں، جس کے بعد طیارے میں دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صحافی فلوریان تاردیف کی نئی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر میکرون اور اداکارہ گلشفتے فرہانی کے درمیان کئی ماہ تک نجی پیغامات کا تبادلہ ہوتا رہا، کتاب میں الزام لگایا گیا ہے کہ بریجیت میکرون نے شوہر کے موبائل میں اداکارہ کو بھیجا گیا ایک پیغام دیکھا، جس میں مبینہ طور پر لکھا تھا میں آپ کو بہت خوبصورت سمجھتا ہوں۔

رپورٹ کے مطابق مصنف نے دعویٰ کیا ہے کہ مئی 2025 میں ویتنام کے دورے کے دوران صدارتی طیارے میں اسی معاملے پر میکرون اور ان کی اہلیہ کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بریجیت میکرون کو صدر کے چہرے پر ہاتھ مارتے دیکھا گیا تھا۔

Related posts

پاکستان سپر لیگ کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، پی سی بی

Mobeera Fatima

شام کے معزول صدر بشار الاسد نے خاندان سمیت روس میں سیاسی پناہ لے لی

Mobeera Fatima

افغان طالبان نے امریکی فوج کے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کو فروخت کر دیئے ، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

Mobeera Fatima

Leave a Comment