ایران جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی کی تعداد پینٹاگون کی جانب سے عوامی طور پر بتائے گئے اعداد و شمار سے زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران کم از کم 22 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جو پینٹاگون کے عوامی ڈیٹا بیس میں درج تعداد سے زیادہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے امریکی محکمہ دفاع کے ریکارڈ سے واقف 6 حکام سے معلومات حاصل کیں۔ ان میں سے 5 حکام نے کم از کم 22 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ ایک اور اہلکار نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 23 تک ہوسکتی ہے۔
تاہم حکام کے مطابق ان تمام ہلاکتوں کا براہِ راست جنگ سے تعلق نہیں، کچھ ہلاکتیں ایسے امریکی فوجیوں کی ہیں جو جاری جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں موجود تھے، اس کے علاوہ خطے میں تعینات تین امریکی کنٹریکٹرز بھی جنگ شروع ہونے کے بعد ہلاک ہوئے ہیں۔
پینٹاگون کے عوامی ڈیٹا بیس کے مطابق گزشتہ روز18 ستمبر تک ایران جنگ کے آغاز سے اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
This is DISGUSTING and FAKE. A complete LIE.
Shame on the Washington Post — they’re worse than Iranian state media.
— Pete Hegseth (@PeteHegseth) September 18, 2026
