Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حکومت کا گاڑیوں کی خریداری آسان بنانے کا فیصلہ، 7 سالہ اقساط اور کم ڈاؤن پیمنٹ کی تجاویز

وفاقی حکومت نے ملک میں گاڑیوں کی خریداری کو عام آدمی کی دسترس میں لانے اور مشکلات کا شکار آٹو صنعت کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے نئی “آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی 2026-31” کے تحت متعدد انقلابی تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور آٹو انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ زیرِ بحث اس پالیسی کے مطابق، گاڑیوں کی فنانسنگ کی مدت کو بڑھا کر 7 سال کرنے، ڈاؤن پیمنٹ کو کم کر کے 15 فیصد تک لانے اور مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کے لیے کار فنانسنگ کی حد ایک کروڑ روپے تک مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ اقدامات بلند شرح سود اور گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث متاثر ہونے والی صارفین کی قوتِ خرید کو بحال کرنے کے لیے تجویز کیے گئے ہیں تاکہ مارکیٹ میں گاڑیوں کی فروخت میں ایک بار پھر اضافہ کیا جا سکے۔

مجوزہ پالیسی میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی سخت شرائط شامل کی گئی ہیں، جن کے تحت گاڑیوں کی بکنگ پر قیمت کو فکس کر دیا جائے گا اور بکنگ کی رقم کو کل قیمت کے 20 فیصد تک محدود رکھا جائے گا۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار ایک ماہ کی رخصت پر چلے گئے

Mobeera Fatima

حکومت کے پاس سب کچھ خود کرنیکی گنجائش نہیں ، تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ کام کرنا ہو گا ،وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

کراچی کے مختلف علاقوں میں کل گیس بند رہے گی، ایس ایس جی سی

Mobeera Fatima

Leave a Comment