Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

حکومتِ پاکستان سے ہلالِ امتیاز ملنا میرے لیے بڑا اعزاز ہے، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے صدر پاکستان کی جانب سے ہلال امتیاز ملنے پر اسے اپنے لیے بڑے اعزاز کی بات قرار دیا ہے۔

ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب کے بعد شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز صرف ان کی ذات تک محدود نہیں بلکہ یہ پوری پاکستانی قوم کا اعزاز ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ عوام کی محبت، دعاؤں اور مسلسل سپورٹ کو دیتے ہوئے کہا کہ اسی عوامی محبت نے انہیں آج اس مقام تک پہنچایا ہے۔

سابق کپتان نے اس موقع پر وطن کے محافظوں کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے یہ ایوارڈ ان شہداء کے نام کیا جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شاہد آفریدی نے ملک کی سلامتی کے لیے دعا کرتے ہوئے اللہ سے پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھنے کی التجا کی۔

Related posts

کراچی کے نوجوان نے آئرن مین ٹرائتھلون مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی

Mobeera Fatima

آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے ، پاکستانی بیٹنگ بری طرح ناکام ، چھٹی وکٹ گر گئی

Mobeera Fatima

لوگوں کو کہہ کر تھک گئے کہ ورلڈکپ جیتیں گے، اس مرتبہ کرکے دکھائیں گے، شاہین آفریدی

admin

Leave a Comment