Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

دو دن میں ٹماٹر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ، سبزیوں کے نئے سرکاری ریٹ مقرر

پشاور، لاہور، ٹماٹر کی قیمت میں دو دن میں بڑا اضافہ ہو گیا، دو دن میں ٹماٹر کی قیمت 50 روپے بڑھ گئی۔

پشاور میں سرکاری نرخنامے میں ٹماٹر کی قیمت 150 روپے مقرر کی گئی ہے، گزشتہ روز ٹماٹر کی قیمت میں 30 روپے جبکہ آج 20 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاور میں آلو 120 روپے کلو جبکہ پیاز 140 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کئے گئے ہیں، سرکاری نرخنامے کے مطابق لاہور میں درجہ اول پیاز کی قیمت 135 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

آلو کی قیمت 90 روپے کلو، ٹماٹر کی قیمت 170 روپے کلو، سبز مرچ کی قیمت 130 روپے کلو، ادرک کی قیمت 340 روپے کلو، دیسی لہسن کی قیمت 560 روپے کلو اور کھیرا فارمی 45 روپے فی کلو ہے۔

میتھی کی قیمت45، بینگن کی قیمت 70 روپے، پھول گوبھی کی قیمت 80 روپے، شلجم کی قیمت 35 روپے، شملہ مرچ کی قیمت 125 روپے اور لیموں چائنہ کی قیمت 70 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ آئین سے متصادم ہے ، جسٹس شاہد وحید کا اختلافی نوٹ

admin

وفاقی حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

پٹرول 1.35روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 3.85روپے فی لٹر مہنگا کردیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment