Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ٹک ٹاک دنیا بھر میں معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں لوگ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں اور فلٹر کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ نے بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس پابندی کے بعد 18 سال سے کم عمر صارفین بیوٹی فلٹرز کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔

ترجمان ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ آنے والے ہفتوں میں 18 سال سے کم عمر صارفین کو شخصیت بدل دینے والے ایفیکٹس کے استعمال سے روک دیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد کم عمر افراد کو ذہنی صحت کے مسائل سے محفوظ رکھنا ہے۔

بیوٹی فلٹر تصاویر اور رئیل ٹائم ویڈیو پر لگایا جاتا ہے، یہ فلٹر چہرے کی کشش میں اضافہ کرنے کیلئے لگایا جاتا ہے، ان فلٹرز کے عام ایفیکٹس میں جلد کی ساخت کو ہموار کرنا اور آنکھوں کو بڑا یا ناک کو تنگ کرنا بھی شامل ہے۔

Related posts

وزیراعظم کا سعودی سفیر سے رابطہ ، قطر میں امریکی اڈے پر حملے پر تشویش کا اظہار

Mobeera Fatima

اب وقت آگیا ہے کہ چینی کیپٹل مارکیٹ سے استفادہ کیا جائے، محمد اورنگزیب

Mobeera Fatima

اسپیکر کا تمام گرفتار ارکانِ پارلیمان کی رہائی کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment