Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان بالائی /وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد،گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لیہ، بھکر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بارکھان، نصیر آباد، لورالائی، سبی، خضدار، کوہلو اور آوران میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز،100 انڈیکس میں 282 پوائنٹس کا اضافہ

Mobeera Fatima

بنوں جرگے کے مطالبات جمعرات کو ایپکس کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات

Mobeera Fatima

Leave a Comment