Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ گوجرانوالہ، شیخوپورہ، منگلا، سیالکوٹ، فیصل آباد، لاہور، حافظ آباد، بہاولنگر، بہاولپور، ملتان اور گرد و نواح میں صبح کے اوقات میں سموگ پڑنے کا امکان ہے۔

Related posts

انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان اور شاہ محمود کو ویڈیو لنک پر پیش کرنیکا حکم

Mobeera Fatima

بجلی صارفین کو اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان

Mobeera Fatima

غزہ ، نہتے فلسطینیوں پر بموں کی بارش ، مزید 40 شہید ، درجنوں زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment