اسلام آباد: سندھ، بلوچستان اور لاہور ہائیکورٹ کے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ کر دیا گیا۔
نمائندہ ہم نیوز کے مطابق سندھ، بلوچستان اور لاہور ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن وزارت قانون نے جاری کیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائیکورٹ سے اور جسٹس محمد آصف کا بلوچستان ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے اور نہ چیف جسٹس بنایا جائے۔