Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 خارجی دہشتگرد ہلاک ، میجر سمیت 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 خارجی دہشتگرد ہلاک اور میجر سمیت 2 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں  6 خواج ہلاک اور 2 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شامل ہیں ، میجر حمزہ کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں خارجیوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے ، فورسزپاکستان سے دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related posts

ایران کے بیشتر میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا، اسرائیل

Mobeera Fatima

2030 تک فروخت ہونے والی گاڑیوں میں 50 فیصد الیکٹرک ہوں گی، بی وائے ڈی پاکستان

Mobeera Fatima

پی آئی اے نجکاری کیس: لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

Mobeera Fatima

Leave a Comment