اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ اور ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کم ہو کر 3.57 فیصد پر آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کے حوالے سے میٹنگ میں واضح ہدایات دیں۔ جبکہ ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
شام کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شام کے اندر چند دنوں میں حالات یکسر تبدیل ہو گئے ہیں۔ اور شام کے حوالے سے ہماری سفارتی پالیسی یہ ہے کہ نیوٹرل رہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام میں 250 پاکستانی زائرین گئے تھے۔ اور شام میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لیے فکرمند ہیں۔ زائرین کے علاوہ 300 مزید پاکستانی بھی وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ پاکستانیوں کی واپسی کے لیے لبنانی وزیراعظم سے بات کی ہے۔