Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ملکی سرحدوں کی حفاظت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنرل سید عامر رضا

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سرحدوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، جبکہ پاک فوج ہر نوعیت کے خطرات کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 154ویں پی ایم اے لانگ کورس، 39ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 73ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 28ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

جنرل سید عامر رضا نے مزید کہا کہ ہماری سرحدوں کے پار حریفانہ عزائم رکھنے والوں کے لیے ہمارا موقف غیر متزلزل اور بالکل واضح ہے۔۔۔کسی بھی قسم کی غلط فہمی کی صورت میں ایسا ردعمل دیا جائے گا جو تصور اور اندازوں سے کہیں بڑھ کر ہوگا۔”

یاد رہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 2 روز قبل ایک دھمکی آمیز بیان میں کہا تھا کہ پاکستان سے ہونے والی کسی بھی آئندہ ’دہشت گردی کی کارروائی‘ کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

Related posts

وفاقی وزیر ریلوے نے ڈی جی خان میں شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کر دیا

Mobeera Fatima

افغان طالبان رجیم کا ایک بار پھر انگوراڈہ میں سول آبادی پربزدلانہ حملہ

Mobeera Fatima

وزیراعظم نے بارہا دعوت دی ، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہی نہیں ، رانا ثناء اللہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment