Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعظم نے بارہا دعوت دی ، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہی نہیں ، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہی نہیں، وزیراعظم نے بارہا اپوزیشن کو بیٹھ کر بات کرنے کی دعوت دی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی یا اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بیٹھنے کو تیار ہی نہیں، اس مرتبہ بھی کوشش کی کہ ڈائیلاگ کریں، ان کا رویہ یہی ہے، یہی وہ پہلے بھی کرتے رہے اور آگے بھی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یومِ آزادی پر اپوزیشن کو پیشکش کی کہ آئیں میثاقِ استحکام پاکستان کریں، انہیں آفر کی کہ قومی مسائل پر بات کریں، ان کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے قائمہ کمیٹیوں کا بھی بائیکاٹ کیا، اپوزیشن اراکین 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تجویز تو دیتے۔  اتحادی پارٹیوں کو ہم نے دعوت دی وہ تشریف لے آئے، اتحادیوں کے سامنے ہر چیز رکھی اور ان سے تجاویز بھی لیں۔

Related posts

پاکستان ریلویز نے 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدنی حاصل کرلی

Mobeera Fatima

حکومت نے 26 ویں ترمیم میں ووٹ دینے کیلئے 75 کروڑ روپے کی پیشکش کی ، جنید اکبر

Mobeera Fatima

صدر مملکت نے جسٹس طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment