Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

تحریک انصاف کا سیف اللہ ابڑو کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف کارروائی کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں عوام کیلئے کچھ نہیں ہے، عدالتوں کو انتظامیہ کے ماتحت کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب لوگ انصاف کیلئے کہا ں جائیں گے؟ پشاور سے جج کو اسلام آباد یا پنجاب ٹرانسفر کیا جائے گا تو وہ کیسے کام کرے گا، اسد قیصر نے کہا کہ 18ویں ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق سے ہوئی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے، ان کے خلاف کارروائی کریں گے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ امن جرگہ میں تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی۔

واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی جڑیں 26 ویں ترمیم میں پیوست ہیں، جس نے عدلیہ کے دائرہ اختیار اور انتظامی اثر و رسوخ کو ازسرِنو متعین کیا۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور کے چند متنازع فیصلے، جیسے بیٹ کے انتخابی نشان اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے مقدمات، اس ترمیم کی بنیاد بنے۔

Related posts

بھکر میں کیری ڈبے اور شہ زور میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Mobeera Fatima

ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم

Mobeera Fatima

تمام اثاثے ڈیکلیئرڈ ہیں، سیاسی شخصیات کا دبئی پراپرٹی لیکس پر ردعمل

admin

Leave a Comment