وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زندہ دلان لاہور کو بڑی خوش خبری سناتے ہوئے صوبائی دارالحکومت میں 10 دن بسنت منانے کی منظوری دیدی۔
خیال رہے 25 سال کے طویل تعطل کے بعد رواں سال فروری میں 6 سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منائی گئی تھی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے سال 2027 کی آمد پرلاہوریوں کو 10 روزہ بسنت کا تحفہ دینے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کا زندہ دلان لاہور کے لئے بڑی خوش خبری کا اعلان
لاہور میں 10 دن بسنت منائی جائے گی، وزیراعلی مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
25 سال کے تعطل کے بعد رواں سال فروری میں 6 سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منائی گئی تھی
وزیراعلی مریم نواز شریف نے نئے سال 2027 کی آمد پر لاہوریوں کو 10 روزی بسنت کا تحفہ دینے کی ہدایت کی
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق 29 جنوری سے 7 فروری تک بسنت منائی جائے گی
5 فروری کو ‘کشمیر ڈے’ منانے کے لیے ایک روز بسنت کے جشن کا ناغہ ہوگا
بسنت کے دس دن پنجاب کے تہذیبی رنگ اور لاہور کی قدیم تاریخی روایت کے پوری دنیا میں فروغ کا باعث بنیں گے، وزیراعلی مریم نواز شریف
گزشتہ بسنت سے بھی بڑھ کر شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے اقدامات کئے جائیں، وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت
انسانی جان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے فرض شناسی، ذمہ داری اور احساس کے ساتھ گزشتہ بسنت کی طرح ایک نئی مثال بنیں، وزیراعلی مریم نواز شریف کی عوام سے اپیل
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 30, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق 29 جنوری سے 7 فروری 2026 تک بسنت منائی جائے گی،5 فروری کو ‘کشمیر ڈے’ منانے کے لیے ایک روز بسنت کے جشن کا ناغہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ گزشتہ بسنت سے بھی بڑھ کر شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے اقدامات کئے جائیں،بسنت کے دس دن پنجاب کے تہذیبی رنگ اور لاہور کی قدیم تاریخی روایت کے پوری دنیا میں فروغ کا باعث بنیں گے۔
