Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان کی رہائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا بانی کی رہائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے معافی کے حوالے سے اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔

ایک نجی چینل کو انٹرویو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے کبھی معافی نہیں مانگیں گے، معافی مانگنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے لیے کچھ نہیں مانگ رہے، وہ ایک عام آدمی کے طور پر انصاف کا تقاضا کر رہے ہیں ، وہ جمہوریت کے لیے سب کو معاف کرنے کے لیے تیار ہیں اس لیے باقی لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے مؤقف سے تھوڑا پیچھے ہٹیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آرمی چیف سے ملاقات عمران خان کی اجازت سے کی تھی، آرمی چیف سے دوسری ملاقات ابھی شیڈول میں نہیں۔

Related posts

اداروں کا ایک پیج پر ہونا ملک و قوم کیلئےخوش آئند ہے، چودھری شجاعت حسین

Mobeera Fatima

مری کا موسم شدید خراب، مقامی افراد اور سیاحوں کیلئے اہم ہدایات

Mobeera Fatima

کچے کے ڈاکوؤں سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت ہتھیار خریدے گی، شرجیل میمن

admin

Leave a Comment