Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

موسم خشک اور گرم رہے گا ، کئی شہروں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسم خشک اور گرم رہنے اور کئی مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے علاوہ پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

دوسری جانب مری، گلیات اور گرد ونوا ح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ باجوڑ، مہمند ، خیبر، چترال، دیر ، سوات ، کوہستان اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، امتحانی مراکز کے قریب موبائل فون سروس 4 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

پاکستان روانڈا کی ترقی کرتی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اسحاق ڈار

Mobeera Fatima

ملک کے جنوبی حصوں میں شدید گرمی، مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment