Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

یو اے ای نے بغیر لائسنس ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قرآن مجید کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی

متحدہ عرب امارات نے بغیر لائسنس ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قرآن مجید کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یو اے ای کی جانب سے قرآن کی تعلیم کے حوالے سے سینٹر بنانے یا تعلیم دینے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، تاہم لائسنس کے بعد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قرآن پاک کی تعلیم دی جا سکتی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اسلامی رابطہ باڈی کی جانب سے اس حوالے سے تشویش کااظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد قدم اٹھایا گیا۔

اسلامی رابطہ باڈی کی جنرل اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں شہریوں کو غیر لائسنس شدہ سینٹرز اور افراد جو قرآن کی تعلیم دے رہے ہیں ان سے متعلق خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی حفاظت کے لیے مذہبی تعلیم کی درستگی کو یقینی بنانا ضروری ہے،متحدہ عرب امارات میں آن ڈیجیٹل قرآن کی تعلیم دینے والے نا اہل ہیں اور مذہبی تعلیم کے حوالے سے بھی نااہل ہیں، جو کہ غلط مذہبی تعلیم، قرآن کریم کا غلط ترجمہ، غلط فہمی کا باعث بن سکتے ہیں۔

اتھارٹی کی جانب سے ایسے کئی غیر لائسنس والے افراد پر نظر رکھی گئی تھی جبکہ والدین کو بھی اس حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔بنا لائسنس کے قرآن کی تعلیم دینے والوں پر 50ہزار درہم تک کا جرمانہ اور 2ماہ تک جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس طرح یو اے ای نے بغیر لائسنس قرآن مجید کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اتھارٹی کا قرآن کی تعلیم دینے والے افراد کے حوالے سے کہنا تھا کہ قرآن کی تعلیم دینے کے خواہش مند افراد21سال سے زائد عمر کے ہوں، اچھے کردار کے حامل ہوں، جبکہ امیدوار پہلے کبھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہ گیا ہو، نہ ہی قانون کی خلاف ورزی میں ملوث ہوا ہو،صحت کے حوالے سے بھی پر اطمینان ہو جبکہ امیدوار انٹرویو اور ٹیسٹ میں کامیاب ہو۔

Related posts

جشن آزادی پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کے خاندان کا قوم کو تحفہ

Mobeera Fatima

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگز کے بانی کی ملاقات

admin

شیر افضل مروت اور عشرت العباد کی دبئی میں ملاقات، روابط جاری رکھنے پر اتفاق

admin

Leave a Comment