Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آئینی ترمیم: پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی میں اتفاق ہو گیا

لاہور: مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہو گیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی رہائشگاہ پر پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی کے سربراہان کی بیٹھک ہوئی۔ جس میں 26ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں نواز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو شامل تھے۔

تینوں جماعتوں کے سربراہان کے درمیان 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی ن لیگ کے وفد سے ایک گھنٹے سے زائد مشاورت ہوئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدلیہ سے متعلق اصلاحات پر اتفاق رائے کر لیا ہے۔ اور دیگر مجوزہ ترامیم پر بھی مشاورت کریں گے۔ ابتدائی ترمیم کو مسترد کیا تھا اور اسے آج بھی مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پارٹیوں سے جے یوآئی نے مذاکرات کیے۔ اور اہم مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی تو ملک بھی بچے گا اور آئین بھی بچے گا۔

Related posts

بطور ثبوت احتجاج کی ویڈیو نہ رکھنے والے رہنمائوں کو پارٹی ٹکٹ نہیں ملے گا ، بشریٰ بی بی

Mobeera Fatima

بجلی صارفین کیلئے ایک ساتھ بجلی مہنگی اور سستی بھی کر دی گئی

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment