Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

مسجد الحرام کے فرش کی گرمیوں میں ٹھنڈک کے راز سے انتظامیہ نے پردہ اٹھا دیا

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگران ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مسجد الحرام کے فرش کی گرمیوں میں ٹھنڈک کے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں جنرل اتھارٹی برائے امور حرمین شریفین کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام کے فرش میں لگائے گئے سنگ مرمر کی تین خصوصیات ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ سنگ مرمر یونان کے جزیرہ تاسوس سے برآمد کیے گئے ہیں، اسی نسبت سے انہیں تاسوس ماربل کہا جاتا ہے۔ یہ روشنی اور حرارت کو منعکس کرنے کا کام کرتا ہے۔

مسجد الحرام کے فرش میں لگائے گئے فرش کی موٹائی پانچ سینٹی میٹر تک پہنچ جاتی ہے،تاسوس سنگ مرمر کے فوائد کے بارے میں الحرمین افیئرز نے تین فوائد کی نشاندہی کی۔

یہ سنگ مرمر شدید گرمی جب درجہ حرارت پچاس درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے کے باوجود فرش کو سرد رکھتے ہیں،رات کے وقت اس کے چھوٹے چھوٹے سوراخوں کے ذریعے نمی کو جذب کرنے میں مدد ملتی ہے، اور دن کے وقت یہ نمی خارج کرتے ہیں۔

Related posts

عدت نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا کی پہلی ایئر ایمبولینس کی ٹیسٹ فلائٹ

Mobeera Fatima

مجیب الرحمان اور جیسن ہولڈر نے بھی پی ایس ایل کیلئے دستیابی کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment