Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان

پاک انگلینڈ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کی طرف سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جبکہ بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز پر مشتمل تیسرا ٹوئنٹی میچ آج کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں سیریز میں فتح حاصل کرنے کے لیے صوفیا گارڈنز کرکٹ گراؤنڈ میں مدِ مقابل آئیں گی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد تیسرے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم دو تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔ قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب اور آل راؤنڈر شاداب خان کو آرام دینے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ ٹاس سے قبل پچ اور کنڈینشز کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ کپتان بابر اعظم کے پاس فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور بلے باز عثمان خان کا آپشن موجود ہے۔

خیال رہے کہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔ تاہم کارڈف میں آج دن بھر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے لیکن شام کے وقت ہونے والے میچ سے 2 گھنٹے قبل موسم صاف ہونے کا امکان ہے۔

دوسری طرف انگلینڈ ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کا امکان ہے، انگلش کپتان جوز بٹلر بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

Related posts

جنوبی افریقین ٹیم کو دھچکا ، فاسٹ بائولر اینرک نوکیے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ، وقار یونس کی پی سی بی میں تقرری کیخلاف سماعت ملتوی

Mobeera Fatima

معروف بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment