Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک مارکیٹ نے ایک مرتبہ پھر 73 ہزار کی حد عبور کر لی ، ڈالر بھی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر 73 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 262 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 73 ہزار 26 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 72 ہزار 764 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ، انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

قیمتی پتھروں اور زیورات کی برآمد میں اضافہ

Mobeera Fatima

سونا 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے تولہ ہو گیا

admin

اسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، 84 ہزار کی حد عبور ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

Leave a Comment