Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی مستحکم ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جس میں تھوڑی دیر بعد زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 535 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 85 ہزار785 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

دوسری جانب ڈالر کو ایک اور دھچکا لگ گیا ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 50 پیسے پر آ گئی۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی سیریز، ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کردیا

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، 5 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment