Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، 75 ہزار کی حد بھی عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ،100 انڈیکس پہلی مرتبہ 75 کی حد عبور کر گیا۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بدھ کو آغاز پر ہی کاروبار میں تیزی دیکھی گئی ، کاروبار شروع ہوتے ہی اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 308 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو تھوڑی دیر میں 573 کی سطح پر پہنچ گیا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 75 ہزار 104 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 57 کروڑ شیئرز کے سودے 23.4 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 78 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 37 ارب روپے پر چلی گئی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 23 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

ڈالر کی قیمت میں کمی ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام

Mobeera Fatima

پیاز کے سرکاری نرخ 140 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں من مانے ریٹس پر فروخت جاری

Mobeera Fatima

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment