Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

نان فائلرز کے بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.9 فیصد کرنیکی تجویز منظور

پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ مذاکرات کے دوران نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز منظور کر لی گئی۔

نان فائلرز کے بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے نان فائلرز پر کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی تجویز دی جس سے آئی ایم ایف نے اتفاق کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیش نکلونے پر ایڈوانس کی مد میں 15 ارب روپے سے زائد ٹیکس سالانہ اکٹھا کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، ڈالر معمولی سستا

admin

انٹربینک میں ڈالر 278روپے33پیسے کا ہوگیا

admin

Leave a Comment