Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 3.295 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری کیلنڈر سال کے دوران مجموعی طور پر 3.295 ارب ڈالرکا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر زر مبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 12.676 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائرکا حجم 8.233 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.440 ارب ڈالر تھا۔

15نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائرکا حجم 15.968 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 11.288 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 4.680 ارب ڈالر ہے۔

جاری کیلنڈر سال کے آغاز سے لے کر اب تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طور پر 3.055 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 240 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے لے کراب تک زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں مجموعی طور پر1.971 ارب ڈالرکا اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

آئی ایم ایف پروگرام سے فنڈنگ میں بہتری، مہنگائی سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ، موڈیز

Mobeera Fatima

کورکمانڈر بہاولپور کا اسپتال کا دورہ، زخمیوں کی عیادت، اہل خانہ سے اظہار یکجہتی

Mobeera Fatima

پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment