Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

پنجاب کے چار شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، حکومت پنجاب نے رینجرز بھی طلب کر لی۔

لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ ہوگئی ہے، ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز طلب کی گئی ہے۔

ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، لاہورمیں 5 اکتوبر کیلئے رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

راولپنڈی اور اٹک میں 4 اور 5 اکتوبر کیلئے رینجرز کی 6 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں، اٹک میں فرٹینئر کانسٹیبلری کی 10 پلاٹون بھی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

حکومت پنجاب نے راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے، پابندی کا اطلاق جمعہ 4 اکتوبر سے اتوار 6 اکتوبر تک ہو گا،لاہور میں منگل 8 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی، ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اور احتجاج پر پابندی عائد ہے۔

Related posts

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل ٹام لیتھم انجری کا شکار

Mobeera Fatima

افغانستان کی سرزمین دہشتگردوں کیلئے جنت بن چکی، سیکیورٹی ذرائع

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، شاہین آفریدی ڈھاکا پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment