Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اشیاء خور و نوش کے نرخ مزید نیچے آئیں گے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے اشیاء خور و نوش کے نرخ مزید نیچے آئیں گے۔

مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے بڑا کسان کارڈ پراجیکٹ لا رہے ہیں۔

گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے،اب ڈائریکٹ کسان کو سبسڈی دیں گے،پرائس کنٹرول اور دیگر امور کیلئے الگ سسٹم بنا رہے ہیں۔

شہروں میں ہائبرڈ بسیں لا رہے ہیں،نوجوانوں کو موٹر سائیکل دیں گے،کچھ لوگ کہتے تھے ہم آلو پیاز کیلئے حکومت میں نہیں آئے۔

دو سے چار مرلے کے پلاٹ پر گھر بنانے کیلئے قرضے کی تجویز زیر غور ہے،وفاق کو زرعی مشینری اور ٹریکٹر پرامپورٹ ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

Related posts

بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی عمران خان کی درخواست مسترد

Mobeera Fatima

وفاقی حکومت نے مل مالکان کو پانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی

admin

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا 11 جولائی سے آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment