Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

میرا احتساب عوام نے کرنا ہے، میں عوام کو جوابدہ ہوں، وزیر اعلیٰ پنجاب

سیالکوٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈوبتی معیشت کو بہتری کی جانب لے کر آئے۔ مستحق اور لائق بچوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہونہار طالبات میں اسکالر شپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تعلیم پنجاب بہت محنت سے کام کر رہے ہیں۔ اور پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین بیٹیوں کو بیٹوں کے مطابق اسپیس دیں۔ اور میں اسکالر شپس حاصل کرنے والی طالبات کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ کیونکہ آپ نے اپنی محنت سے اسکالر شپس حاصل کیں۔

مریم نواز نے کہا کہ میرے والد اور والدہ نے مجھ پر اعتماد کیا اور میں آج سب کے سامنے کھڑی ہوں۔ ہونہار طلبہ و طالبات پاکستان کا مستقبل ہیں۔ جبکہ 30 ہزار اسکالر شپس کو بڑھا کر 50 ہزار کریں گے۔

Related posts

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ، پاکستان اپنا پہلا میچ آج بھارت کیخلاف کھیلے گا

Mobeera Fatima

پاکستان سے کشیدہ تعلقات، افغانستان کے وزیر تجارت بھارت پہنچ گئے

Mobeera Fatima

افواج پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی، عطا اللہ تارڑ

Mobeera Fatima

Leave a Comment