وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس آئینی ترمیم کے بل کے لیے نمبرز پورے نہیں تھے، یہی وجہ ہے کہ ایوان کا اجلاس ملتوی کیا گیا۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس ملتوی ہونے کے بعد انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو بل پاس کرانے کے لیے مطلوبہ تعداد کا صحیح علم پیر کو ہی ہوگا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں صبح سے قومی اسمبلی میں موجود تھا تو اصل حقیقت معلوم نہیں ہے۔ بظاہر یہی لگتا ہے کہ نمبر پورے نہیں تھے اسی لیے قانون سازی بھی نہیں ہو سکی ہے۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان نے بھی کوئی سپورٹ نہیں کیا۔ پیر کو ہی صورت حال واضح ہوگی۔
اس سے قبل نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہمارے نمبرز پہلے سے پورے ہیں۔ ترامیم کا وزیر قانون سے پوچھیں، میں نے بھی مسودہ نہیں دیکھا۔