Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان میں ایم پاکس کے کیسز کی تعداد 3 ہو گئی، وزارت صحت کی تصدیق

وزارت صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایم پاکس کے کیسز کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

خیبرپختونخوامیں ایم پا کس کا تیسرا کیس سامنے آ گیا، ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ روز پشاور ائیر پورٹ پر ایم پا کس کے دو مشتبہ کیسز کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے ایسولیٹ کیا تھا۔

نمونوں کو تشخیص کے لئے پشاور ریفرنس پبلک لیبارٹری خیبر میڈیکل یونیورسٹی بھیجا گیا تھا، دونوں سیمپلز میں سے ایک کیس پازیٹو آیا،متاثرہ شخص کا تعلق پشاور سے ہے۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر ارشاد کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت بہتر ہے اور پولیس سروسز اسپتال میں زیر علاج ہے،خیبر پختونخوا میں رواں سال ایم پاکس کا یہ تیسرا کنفرم کیس ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص کے کنٹیکٹ ٹریسنگ کی سکریننگ کی جارہی ہے، متاثرہ شخص کے سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک کی ہے، کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار نے کہا کہ تمام ائیرپورٹس پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا سٹاف مستعدی سے کام کر رہا ہے۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہاکہ پاکستان نے ایم پاکس سے بچاؤ کے لئے موثر حکمت عملی تشکیل دے رکھی ہے، بیماریوں کی نگرانی کے حوالے سے پاکستان کا سرویلینس نظام دنیا بھر میں مضبوط ہے۔ بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ مسافروں کی سخت سکریننگ کر رہا ہے۔

ڈاکٹر مختار نے کہا کہ ایم پاکس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے وفاق اور صوبوں نے مربوط حکمت عملی تشکیل دے رکھی ہے، وفاق اور صوبے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

Related posts

مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

ملک میں مہنگائی کی شرح پھر بڑھ گئی، 19اشیاء ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں

Mobeera Fatima

زمبابوے ٹی ٹین لیگ ، پی سی بی کا کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment