Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی۔

اس حوالے سے لاہور میں ہونے والی خصوصی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے شرکت کی۔

ان کے علاوہ کپتان بابراعظم،محمدرضوان،نسیم شاہ اورشاہین آفریدی سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑی شریک ہوئے۔

اس موقع پر چئیرمین پی سی بی محسن رضا نقوی کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ نئی کٹ بابرکت ثابت ہو۔ 2009 کےبعد  دوہزار چوبیس کی ٹرافی بھی پاکستان لے کر آئے گی۔

بولے کہ سب کا خیال ہے یہ اسی طرح کی ٹیم ہے جو پہلے ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔ اگر میرا بس ہوتا تو میں انعامی رقم  میں مزید اضافے کا اعلان کرتا ۔

انعامی رقم کے پیسے پی سی بی کے ہیں،ان پیسوں پر سب سے پہلے کھلاڑیوں کا حق ہے۔ اللہ نے چاہا تو ایک لاکھ ڈالر کھلاڑیوں کو دیں گے

Related posts

لاہور میں جدید اور بین الاقوامی معیار کے اسنوکر اسٹیڈیم اور نئی ایلومینیم ٹیبل کا افتتاح کردیا گیا۔

Mobeera Fatima

سرگودھا اور فیصل آباد میں 35 ہزار سے زائد نوجوانوں کی شرکت

Mobeera Fatima

خود پر اعتماد رکھ کر کھیلیں، سب کو غلط ثابت کریں گے، اظہر محمود

admin

Leave a Comment